سابق وزیراعظم سے میاں شہباز شریف کی اہم ملاقات

سابق وزیراعظم سے میاں شہباز شریف کی اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ حارث سے اہم ملاقات ہوئی۔

کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ان کے چھوٹے بھائی میاں شہبازشریف کی اہم ملاقات ہوئی۔ تقریبا تین گھنٹے سے زائد ملاقات میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال اور سیئنر رہنما خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ میاں نوازشریف سے ملاقات کے دوران قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے اتوار کے دن مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ اسلام آباد میں فضل الرحمان کے لاک ڈاؤن کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ مسلم لیگ ن کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے ہدایات بھی لیں۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ان کی قانونی ٹیم خواجہ حارث، اعظم نذیر نے شہبازشریف، خواجہ آصف، احسن اقبال کی موجودگی میں کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اور میاں نوازشریف کے کیسز اور اٹھارہ ستمبر کی سماعت کے حوالے سے مشاورت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات پر پابندی عائد ہے اور ایک طویل عرصے کے بعد میاں نوازشریف کی سیئنر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔