کرکٹ باضابطہ اولمپکس کا حصہ ، آئی سی سی نے تصدیق کر دی

کرکٹ باضابطہ اولمپکس کا حصہ ، آئی سی سی نے تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: کرکٹ کو باضابطہ طور پور پر لوس اینجلس اولمپکس 2028 میں شامل کر کیا گیا، انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے تصدیق کر دی ۔

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرکٹ لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپک گیمز کے کھیلوں کے پروگرام کا حصہ ہوگی،   کرکٹ کی شمولیت کی باضابطہ طور پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے آج ممبئی میں 141 ویں آئی او سی سیشن میں منظوری دی، 1900 کے بعد پہلی بار کرکٹ اولمپکس کا حصہ ہوگی، اولمپک گیمز میں ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 3 بلین سے زیادہ ناظرین کے سامعین ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے،  ہم پرجوش ہیں کہ ایل اے 28 اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کی آج آئی او سی سیشن نے تصدیق کر دی ہے۔

  آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ اننگز ابھی شروع ہوئی ہے، اور ہم یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ یہ ناقابل یقین سفر کہاں جاتا ہے،یہ بہت دلچسپ ہے کہ کرکٹ اب اولمپک گیمز کا حصہ ہے اور LA28 میں کرکٹ کی واپسی ہوگی، کھلاڑیوں کو اولمپک گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا اور گیمز کا حصہ جو بہت خاص ہوگا۔