ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری ،بڑی پریشانی حل  

ٹوئٹر صارفین ،خوشخبری،فیچر، جی آئی ایف ،سٹی42
کیپشن: Twitter,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اگر آپ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے ٹوئٹس پر بے وجہ مینشن کیے جانے سے پریشان رہتے ہیں،آپ کو کوئی کوفت ہوتی ہے تو اب کمپنی آپ کی مدد کرے گی ،کمپنی نے اس پریشانی اور کوفت کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

 ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو ٹوئٹس میں مینشن کیے جانے کے حوالے سے زیادہ اختیار دیا جارہا ہے۔یہ فیچر ابھی صارفین کو دستیاب نہیں مگر ایک ایپ ریسرچر Jane Manchun Wong نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں بتایا۔

اس فیچر سے صارف یہ فیصلہ کرسکے گا کہ کون اسے ٹوئٹ پر میشن کرسکتا ہے اور کون نہیں۔نئے کنٹرولز میں صارفین کے لیے 3 آپشنز دستیاب ہوں گے۔ایک آپشن یہ ہے کہ تمام افراد آپ کو مینشن کرسکیں، دوسرا آپشن یہ ہوگا کہ جن افراد کو آپ فالو کررہے ہیں وہ مینشن کرسکیں جبکہ تیسرا ہر ایک کو مینشن کرنے سے روک دے گا۔

 یاد رہے اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف فائل ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کرسکیں گے۔اس سے پہلے صارفین ایک ٹوئٹ پر صرف تصاویر پوسٹ کرسکتے تھے یا ویڈیو ، دونوں کو ایک ساتھ پوسٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔

  کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر تصاویر، ویڈیو اور جی آئی ایف فائلز کو ایک ساتھ پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے ٹوئٹ کمپوزر پر فوٹو، میڈیا یا جی آئی ایف آئیکونز پر کلک کرکے اپنی پسند کی فائلز کو اپ لوڈ کردیں۔