ویب ڈیسک: گوجرہ موٹروے زدیاتی کیس کے دو ملزمان حماد اور رحمان کو مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
گوجرہ ایم فور موٹر وے اجتماعی زیادتی کے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا ۔ پولیس نے گرفتار مرکزی ملزم حماد اور اس کے ساتھی رحمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں معزز جج عابد اسلام نے دونوں ملزمان کا چار روز جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز 18سالہ لڑکی کو موٹر وے پر کار میں گن پواینٹ پر اجتماعی زدیاتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شریک ساتھی خاتون لائبہ تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔