(اشرف خان) انٹر مارکیٹ میں ڈالر 64 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹر مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 64 پیسے سستا ہوکر 288 روپے سے نیچے آگیا۔ انٹر مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 64 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 288.14 روپے سے کم ہوکر 287.50 روپے پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہونے سے ڈالر 288.14 روپے پر بند ہوا تھا، ایک ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 11 روپے 31 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔