پنجاب پولیس کی ہیلتھ انشورنس کرانے کا فیصلہ

 پنجاب پولیس کی ہیلتھ انشورنس کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )  آئی جی پنجاب کی جانب سے صحت کی سہولیات ناکافی اورعلاج معالجے میں مشکلات کی وجہ سے پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں سے کنٹریکٹ کیا جائے گا، تمام اضلاع سےفہرستیں مانگ لی گئیں ۔      

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نےہیلتھ انشورنس کے لئے لاہورسمیت صوبہ بھرسےنفری کی تفصیلات مانگ لی گئیں ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نےہیلتھ انشورنس کیلئے باقاعدہ پرفارما بھی بھجوا دیاہے۔

ہیلتھ انشونس کے لئےمراسلہ بھجوایا ہے کہ پولیس اہلکارحساس، اہم ڈیوٹیاں سرانجام دیتےہیں۔ دوران ڈیوٹی بیماری کی صورت میں پولیس اہلکاروں اوراہلخانہ کومشکلات ہوتی ہیں اسکو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ کمپنیوں کےساتھ ہیلتھ انشورنس کےمعاہدے کئےجائیں گے، ہیلتھ انشورنس کیلئےاہلکاروں کامیڈیکل الاؤنس کاٹنےکی تجویززیرغورہے۔ پنجاب پولیس کےاہلکاروں کیلئےصحت کی سہولیات بہت ضروری ہیں، پولیس اہلکاروں کیلئےہیلتھ انشورنس کامنصوبہ فائلوں کی نذرہوچکاتھا ۔     

Azhar Thiraj

Senior Content Writer