کورونا متاثرین کیلئے بڑی خوشخبری، سب سے موثر ویکسین تیار

کورونا متاثرین کیلئے بڑی خوشخبری، سب سے موثر ویکسین تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکانےکوروناوائرس کی دوسری ویکسین تیارکرنےکادعوی کردیا، بائیوٹیک کمپنی موڈرناکےمطابق ابتدائی نتائج میں ویکسین 94.5 فیصدتک مؤثرہے۔ ویکیسن کوروم ٹیمپریچرپربھی رکھاجاسکتاہے۔ 

امریکانےکوروناوائرس کےخلاف دوسری ویکسین کی تیاری کادعوی کردیا۔ امریکی کمپنی موڈرناکےمطابق انہوں نےوائرس کےخلاف بہترویکسین بنالی۔ ابتدائی نتائج کےمطابق موڈرناکی ویکسین کرونا وائرس کےخلاف 94.5 فیصدمؤثرہوگی۔ اس سےپہلےفائزر نے اپنی ویکسین کو90 فیصدتک مؤثرقراردیاتھا۔

موڈرناکےمطابق ان کی ویکسین کوروم ٹیمپریچرمیں 12 گھنٹوں تک جبکہ فریج میں 30 دنوں تک رکھاجاسکےگا۔ کمپنی کےمطابق ویکسین کومنفی 20 درجہ حرارت پر6 مہینےتک محفوظ رکھاجاسکتاہے۔موڈرناکی ویکسین کوفائزرویکسین سےکئی گنابہترسمجھاجارہاہے۔ویکسین کی دنیابھرمیں باآسانی سپلائی ممکن ہوپائےگی۔موڈرناکےمطابق سال کےآخرتک وہ امریکاکےلئےدوکروڑ خوراکیں تیارکرسکےگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer