ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیرحراست ملزم کی فائرنگ سے2 سگے بھائی قتل ،پولیس پر بڑا الزام عائد 

زیرحراست ملزم کی فائرنگ سے2 سگے بھائی قتل ،پولیس پر بڑا الزام عائد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں زیرحراست ملزم نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا،گرفتار ملزم کے پاس اسلحہ کیسے پہنچا ؟ پولیس کی فول پروف سکیورٹی کے دعوﺅں پر سوالات اٹھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کا بخشی خانہ فائرنگ سے گونج اٹھا،فائرنگ کرنے والا اور گولیوں کا نشانہ بننے والے پہلے سے ہی گرفتار تھے، جنہیں مختلف مقدمات میں پیشیوں پر عدالت لایا گیا تھا،واقعہ بخشی خانے کے آخری بیرک میں پیش آیا جہاں مقتولین کی شناخت ریاست اور بلال کے نام سے ہوئی،مقتولین کا بھائی موقع پر مشتعل ہوا تو پولیس نے اسے روک لیا،اس کا کہنا تھا کہ اجرتی قاتل کے ذریعے اور پولیس کی ملی بھگت سے اس بھائیوں کو قتل کیا گیا،موقع پر موجود اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔