سعودی عرب سے بری خبر آگئی

سعودی عرب سے بری خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمدسعید)کورونا وائرس کے خطرات میں اضافہ،سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پر غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا نے ایک بار پھر پاکستان سمیت بیرون ممالک میں اپنے پنجے گاڑناشروع کردیے ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے اور اؤہلاکتوں میں اضافے کے خطرات کی وجہ سے سعودی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے تمام  سیاحتی ویزے پر پابندی لگادی جس کے تحت غیرملکی سیاحتی ویزے پر سعودی عرب نہیں جاسکتے۔پابندی سے متعلق سعودی وزارت ایوی ایشن نے ائیر لائینز کو ہدایات جاری کردیں۔سیاحتی ویزے پر پابندی کورونا میں کمی تک رہے گی

علاوہ ازیں سعودی عرب میں گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز نے کورونا کے کیسز بڑھ جانے پر 16 مساجد، کئی شادی ہال اور 20 تجارتی مراکز سیل کرادیے۔ مساجد غیر ملکی کارکنان کے رہائشی علاقوں میں تھیں۔ جہاں کورونا وائرس کے کیسز بہت زیادہ بڑھ گئے تھے۔ نجران میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر غور کے لیے متعقلہ اداروں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

گورنر نجران نے محکہ صحت کے دفتر میں اس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سماجی تقریبات اور ریسٹ ہاوسز میں مختلف پروگراموں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گورنر نجران نے متعلقہ اداروں کی سفارش پر شادی ہال، تقاریب مراکز، تجارتی مراکز اور 16 مساجد کو سیل کرنے کی منظوری دی۔

گورنر نجران نے حکم جاری کیا کہ پولیس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے میزبان کو طلب کرکے اس کے خلاف کارروائی کرے۔ پورے علاقے میں حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ جامع مسجد کے دروازوں پر رضا کار تعینات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ  سعودی ایوی ایشن گاگا نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا، سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست جاری کردی گئی۔ سعودی وزارت صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ گاگا نے تمام ائیر لائنز کو ہدایت نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer