(سعود بٹ) چائلڈ لیبر کی روک تھام کا پانچ ارب کا منصوبہ کرپشن کی نذر ہوگیا۔ نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔
سٹی 42 کے مطابق چائلڈ لیبر کےخاتمے کیلئے کوئی کام نہیں ہوا مگر 70 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ ہو گئی۔منصوبے کے تحت ٹائر شاپ، ہوٹل، پٹرول پمپ سمیت دیگر جگہوں سے بچوں کو اٹھا کر سکولوں میں پہنچانا تھا۔ نیب میں منصوبے کا مکمل ریکارڈ پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل شہزاد اور سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر سعید وٹو سمیت دیگر افسران شامل تفتیش ہیں۔ 2015 میں منصوبہ ساڑھے پانچ ارب کے بجٹ سے شروع ہوا۔ نیب نے خریداریوں، ادائیگیوں سمیت دیگر تفصیلات کا مزید ریکارڈ طلب کر لیا۔