خان شہزاد : لاہور میں ڈاکو دیدہ دلیر ہوگئے،تھانہ مصری شاہ کے علاقہ کچا رحیم روڈ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے تاجر محمد عارف سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مصری شاہ لوہا مارکیٹ کا تاجر محمد عارف اپنے منشی محمد اویس کیساتھ تاجپورہ میزان بنک سے 45 لاکھ روپے کی رقم لیکر نکلا کہ مصری شاہ کے علاقہ کچا رحیم روڈ پرموٹر سائیکل سوار ڈاکو تاجر سے گن پوائنٹ پر 45 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔
صدر لوہا مارکیٹ مصری شاہ عامر صدیق چودھری نے کہا کہ تاجر برادری دن کے اوقات کار میں بھی عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ہے۔ دن دیہاڑے ایسی وارداتیں پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔