سٹی 42: انتظامیہ کی نااہلی، اورنج لائن ٹرین کے مسافر مایوس ہو کر سٹیشن سے واپس چلے گئے، حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ بحالی کے احکامات کے باوجود ٹرین نہیں چلائی گئی۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ہدایت پر عید کے دنوں میں رش ہونے کے باعث کرونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین کو بھی بند کردیا گیا تھا۔عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد میٹرو، سپیڈو تو بحال کر دی گئی ہے، تاہم ٹرین کی سروس تاحال بحال نہیں کی جاسکی ہے۔
انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مسافروں کو مایوسی کا سامنا کرتے ہوئے سٹیشن سے واپس جانا پڑا ۔