ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سفیدے کے درخت ختم کروانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 سفیدے کے درخت ختم کروانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور تا ملتان موٹر وے پر سفیدے کے درخت ختم کروانے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

طاہر جمال ایڈووکیٹ نے ظفر اللہ خاکوانی کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، چئیرمین این ایچ اے، آئی جی موٹروے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواستگزارکا کہنا تھا کہ لاہور تا ملتان موٹر وے کے کنارے سفیدہ  کا درخت لگایا گیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق سفیدہ کا درخت زیر زمین زیادہ پانی حاصل کرتا ہے، سفیدہ زیر زمین پانی کی کمی کا باعث بن رہا ہے جبکہ اس کو آگ لگنے کا بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

سفیدہ اس خطے کیلئے ٹھیک نہیں جبکہ پیپل، نیم ،ٹالی، شہتوت اور پلکن پودے سودمند ہیں، درخواستگزار نےاستدعا کی کہ عدالت لاہور تا ملتان اور بہاولپور تک سفیدہ ختم کر کے دوسرے درخت لگانے کا حکم دے اورعدالتی فیصلے تک موٹر وے پر سفیدہ کے درخت لگانے پر پابندی عائد کی جائے۔     

Shazia Bashir

Content Writer