ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل  بیروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔ مبارکِ رمضان ، رحمتوں ، برکتوں اور گناہوں سے بخششوں کا مہینہ ہے، سٹی 42 کی جانب سے تمام امت مسلمہ کو مبارک ہوں۔

بخشش بھی، مغفرت بھی،جہنم سے بھی نجات,دستِ طلب بڑھاؤ،، کہ رمضان آ‌گیا​,اہلیان لاہور کو رمضان کاچاند مبارک،، پہلی بار دنیا بھر میں ماہ صیام ایک ہی دن شروع ہوگا.رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف کی چھت پر ہوا ,جس میں خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی، مفتی انتخاب نوری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔لاہور شہر کا مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تاہم ملک کے دیگر اضلاع سے شہادت ملنے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔خطیب داتا دربار مفتی رمضان سیالوی نے ماہ صیام کا چاند نظر آنے پر دعا بھی کرائی.

ملک بھر میں کل پہلا روزہ بڑے زوق وشوق سے رکھا جائے گا ۔رحمتوں ، برکتوں کا مہینہ آگیا، رمضان المبارک وہ بابرکت مہینہ ہے  کہ جس میں شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے ، اللہ کی رحمت ایسی برستی ہے کہ پیاسی روحوں کو سیراب کردیتی ہے۔ ایسے موقع پر مساجد آباد ہوتی ہیں تو بندے بھی بارگاہ الٰہی میں جھک جاتے ہیں اور روروکر اپنے رب سے دل کی ہر آس ، ہر خواہش و حاجت بیان کردیتے ہیں، بندے کا اپنے رب سے رشتہ کچھ اور مضبوط ہونے لگتا ہے، دعا کے لیے اٹھے ہاتھ، خالی نہیں رہتے۔

رمضان المبارک کے مہینے میں رب کی رحمت  کو سمیٹنے کا موقع مل جاتا ہے، جب ایک نیکی کا صلہ ستر گنا زیادہ ملنے لگتا ہے۔ تو پھر کیوں نا سچے دل سے معافی مانگ کر آخرت میں اپنی بخشش کا سامان کرلیا جائے، کیوں کہ وہ رب رحیم ہی تو ہے۔رمضان المبارک میں مسجدوں کی رونق دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، جب اللہ کی بارگاہ میں سربہ سجود ہونے کے لیے راتیں بھی جاگتی ہیںاوران مبارک ساعتوں میں ہر عبد اپنے معبود سے گناہوں کی معافی مانگتا ہے اور جھولیاں بھر بھر کر اللہ کی رحمت سمیٹتا ہے۔ سحر و افطار میں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے مسلمانوں کا جذبہ ایثار دیکھنے والا ہوتا ہے۔رمضان المبارک کی انہی مبارک ساعتوں کو خوش آمدید اور تمام امت مسلمین کو رمضان شریف کا مہینہ  بہت بہت مبارک ہوں.ماہ صیا م رحمتوں، برکتوں اور اللہ پاک کی بےشمار نعمتوں والا مہینہ ہے، یہ مقدس مہینہ ہم سب کو صبر کا درس دیتا ہے