ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلز میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ

 ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلز میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات پنجاب نے ویلیج اور نیبر ہڈ کونسلز میں ایڈمنسٹریٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر کی ویلیج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز میں ایڈمنسٹریٹر لگانےکا فیصلہ کرلیا گیا، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد اور نئی باڈی کے قیام تک ایڈمنسٹریٹر ہی ویلیج اور نیبرہڈ کونسلز کے معاملات چلائیں گے۔

 محکمہ بلدیات نے ویلیج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز کے اوپر ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کر دی، تمام ویلیج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلز کے اوپر چیئرمین کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔ 

 دوسری جانب محکمہ خزانہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں بحال ہونے والے بلدیاتی اداروں کے سپیشل آڈٹ کا حکم دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  بلدیاتی اداروں کا دورانیہ اب ختم ہو چکا ہے،ان  بلدیاتی اداروں کا اب سپیشل آڈٹ ہوگا، یہ آڈٹ صوبائی لوکل فنڈ آڈٹ کریں گے۔