ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبےوالا دودھ مہنگا ،1 لٹر کتنے روپے کا ہوگیا؟

ڈبےوالا دودھ مہنگا ،1 لٹر کتنے روپے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)لاہوریوں کو ڈبے والے دودھ سے بنی چائے،پڑے گی اب اور بھی مہنگی،ڈبہ پیک دودھ بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے قیمتوں میں 5 سے 10روپے فی لٹر کا اضافہ کردیا،شہری کہتے ہیں پہلے چینی، گھی، دالیں اور اب دودھ مہنگا کردیا گیا، حکومت چاہتی ہے لاہوریئے چائے بھی نہ پیئں۔
 تفصیلات کے مطابق ڈبے والے دودھ کی چسکیاں اب لاہوریوں کو پڑیں گی بہت ہی مہنگی ، ڈبے والا دودھ اب لاہوریوں کو 160روپے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دیکھتے ہوئے ایک مقامی کمپنی نے 10روپے فی لٹر قیمت بڑھا دی۔شہریوں نے ڈبے والا دودھ مہنگا ہونے پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ لاہوریئے کہتے ہیں کہ چینی، دالیں اورگھی کے بعد دودھ بھی مہنگا کردیا گیاہے۔لاہوریوں نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی ہے، حکومت زبانی جمع خرچ کرنے میں مگن ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، آئل اینڈ گیس اتھارٹی کیجانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کرتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 42 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے اضافے پر عوام تذبذب کی شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے دن بڑھتی مہنگائی نے جینا محال کردیا ہے۔

 علاوہ ازیں اب وزیر تعلیم یونیورسٹیوں کے دورے کی بجائے ہسپتالوں اور مارکیٹوں پر ڈیوٹی کریں گے،وزیراعلی نے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو شہر لاہور میں پرائس چیکنگ اور صفائی پر لگا دیا،اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کو مانیٹر کرینگے۔صوبائی وزیر لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے دورے بھی کرینگے اور ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کریں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer