امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق عمرہ کی سعادت  کیلئے سعودی عرب روانہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق عمرہ کی سعادت  کیلئے سعودی عرب روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلے گئے، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ قائم مقام امیر مقرر، منصورہ میں حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اہم اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے ایم ایم اے سے ناراض جماعت کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کو اجلاس میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا مگر اجلاس میں شرکت سے قبل ہی سینیٹر سراج الحق عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے۔

گزشتہ روز منصورہ میں جماعت اسلامی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ایم اے کے سربراہی اجلاس میں لیاقت بلوچ شرکت کریں گے۔  سینیٹر سراج الحق کی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو جماعت اسلامی کا قائم مقام امیر مقرر کردیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer