(قذافی بٹ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ووٹ کے ذریعے پاکستان بنایا گیا لیکن اسے بوٹ اور بندوق کے ذریعے چلانے کی کوشش کی گئی , نواز شریف نے ووٹ کی طاقت کا بیڑا اٹھا لیا ہے ہیم ووٹ طاقت سے سویلین بالادستی قائم کریں گے، نوازشریف کو روکنے کی کوشش کی گئی تو سب تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے استحکام کے لیے کام کررہے ہیں ، نوازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں انکو اب کوئی جیل ، قانون یا ضابطہ نہیں روک سکتا،، روکنے کی کوشش کی گئی تو سب تنکوں کی طرح بہہ جائیں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کے متحرک ہونے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم چیئرمین نیب سے صرف یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سیاسی انتقام بازی نہ کی جائے اور تحقیقات میرٹ پر کی جائیں, اگر چیئرمین نیب آج پنجاب کے کسی ادارے مین کرپشن کی نشاندہی کریں تو وزیراعلی پنجاب سمیت تمام لوگ انہیں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:رانا ثنااللہ
صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ رضا حیات ہراج ایجنسیوں کے مستقل ایجنٹ ہیں وہ جس پارٹی میں بھی رہیں ہیں اسے دھوکہ ہی دیا ہے ایسے لوگ کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔ وائس چیئرمین پہلے اپنی یونین کونسل میں چیئرمینوں کو عزت دیں کیس یکطرفہ بلیک میلنگ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔