رائیونڈ دھماکہ، حساس اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی

رائیونڈ دھماکہ، حساس اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی 42) سانحہ رائیونڈ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حساس اداروں نے بادامی باغ میں کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ بم دھماکے کے سہولت کار سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، پولیس کا پول کھل گیا

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے بادامی باغ کے علاقے سے خود کش حملہ آور کے سہولت کار کو چار ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات اور دوسرے کا افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ مبینہ سہولت کار نے خود کش حملہ آور کو جائے وقوعہ تک پہنچایا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس اہلکار تھے۔

یہ خبربھی پڑھیں۔۔دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا، حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا حقیقی نام نصیب شاہ ہے، خود کش حملہ آور   شانگلہ کا رہائشی تھا، اس کا تعلق ٹی ٹی پی ، ٹی ٹی ایس سے تھا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔سانحہ رائیونڈ ایک اور غم دے گیا

واضح رہے کہ 14 مارچ کی سیاہ  رات کو رائیونڈ میں نثارچیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور19 زخمی ہوئے۔ رائیونڈ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔