ایم ڈی واسا نے سرفیس واٹر منصوبے کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

ایم ڈی واسا نے سرفیس واٹر منصوبے کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
کیپشن: City42 - Waste Water Plants Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) شہر میں تین ویسٹ واٹر پلانٹس اور سرفیس واٹر منصوبہ، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے اراضی کی خریداری کیلئے تین ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب اپنا روزگار سکیم میں بے ضابطگیاں، انکشاف درست نکلا

ذرائع کے مطابق تین ارب روپے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو منتقل کردیئے جائیں گے۔ ساڑھے تین سو ایکڑ اراضی ویسٹ واٹر جبکہ ڈیڑھ سو ایکڑ اراضی سرفیس واٹر کیلئے لی جائے گی۔واسا نے اراضی پر موجود سٹرکچر کا تخمینہ لگانے کیلئے ایل ڈی اے، اراضی پر جنگلات اور درختوں کی قیمت کا تخمینہ لگانے کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ زمینوں پر کھڑی فصلوں کا تخمینہ لگانے کیلئے محکمہ زراعت کو خط لکھ دیا۔ تینوں محکمے واسا کو تخمینہ لاگت کا تعین کرنے میں مدد دیں گے۔ واسا محمود بوٹی، شاد باغ، بابو صابو، کالا خطائی روڈ پر اراضی لے گا جس کا سیکشن فور کیا جاچکا ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔دہشتگردوں نے پھر لاہور کو خون میں نہلا دیا، حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی

دریں اثناء ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سے ہیڈ آفس گلبر گ میں چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی جس میں ڈی ایم ڈی انجینئرنگ نوید مظہر، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ذیشان بلال سمیت دیگر افسر موجود تھے۔ چینی وفد نے سرفیس واٹر اور ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وفد نے منصوبوں کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ ایم ڈی واسا کو منصوبوں سے متعلق بنائی گئی بریفنگ رپورٹ بھی پیش کی گئی۔