(ویب ڈیسک)سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا معاملہ ،فائرنگ کا مقدمہ ڈیفنس اے تھانے میں درج کر لیا گیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لطیف کھوسہ کے گھر میں دروازہ اور گاڑی متاثر ہوئی،لطیف کھوسہ کو درخواست دینے کا کہا گیا انہوں نے کہا وہ مصروف ہیں۔