نواز شریف یہاں موجود نہیں لیکن یہاں بیٹھے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، مریم نواز

Maryam nawaz,Cit42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چیف آرگنائز اور سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کاکہناہے کہ شہبازشریف نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا،کوئی بھی فیصلہ پارٹی قائد کی مرضی کے بغیرنہیں کیا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف یہاں موجود نہیں لیکن یہاں بیٹھے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں،منتخب ہونے والے تمام لیڈروں کو مبارکباد دیتی ہوں،کارکنوں کے مشکلات میں جماعت کاساتھ نہ دیاہوتاتوجماعت آج یہاں نہ ہوتی۔

 چیف آگنائزر ن لیگ نے کہاکہ 2022میں جب حکومت ملی توپاکستان ڈیفالٹ ہونے لگاتھا،شہباز شریف اوراسحاق ڈار نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے پرحکومت مبارکباد کی مستحق ہے،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا،شہبازشریف نے کوئی بھی فیصلہ نوازشریف کی مرضی کے بغیرنہیں کیا،شہبازشریف نے ہمیشہ نوازشریف کو اپنا صدر مانا۔

مریم نواز نے کہاکہ قائداعظم کے بعد جماعت سرکاری پارٹی بن گئی تھی جس کونوازشریف نے پھر سے عوامی جماعت بنایا،نوازشریف نے پاکستان میں موٹرویزکاجال بچھایا،نوازشریف نے پاکستان کی عوام کیلئے منصوبے لگائے،نوازشریف نے پاکستان کوترقی کی راہ پرگامزن کیا،ان کاکہناتھا کہ مشرف کے مارشل لا میں40دن تک نوازشریف لاپتہ تھے،مشکلات کے باوجودبھی نوازشریف نے کبھی کارکنوں کوتوڑپھوڑ کانہیں کہا۔