ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے منتخب میئر کراچی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

نئے منتخب میئر کراچی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے نئے منتخب میئر مرتضیٰ وہاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے میئر کے انتخاب کیلئے ہونیوالی ووٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب رہے۔ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کو161 ووٹ ملے۔ 

 اسی طرح سلمان عبداللہ ڈپٹی میئر منتخب کراچی منتخب ہوئے، سندھ کی تمام بلدیاتی کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو 19 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer