ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ اور سیاستدان چل بسیں

معروف اداکارہ اور سیاستدان چل بسیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دو بار آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ اور سابق سیاستدان گلنڈا جیکسن 87 برس کی عمر میں چل بسیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-06-16/1237697_7530528_oscar_updates.jpg

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق اداکارہ گلنڈا جیکسن لندن میں واقع اپنے گھر میں مختصر علالت کے بعد وفات پاگئیں۔خیال رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں دوسری جنگ عظیم کی حقیقی کہانی پر بننے والی فلم ’ دی گریٹ ایسکیپر‘ کی عکس بندی مکمل کی تھی جس میں انہوں نے برطانوی اداکار مائیکل کین کے ساتھ کام کیا تھا۔

انہوں نے 1970 میں مصنف ڈی ایچ لارنس کے ناول پر مبنی فلم ’ویمن ان لو‘ کے لئے اور 1973 میں فلم ’اے ٹچ آف کلاس‘ میں نمایاں کارکردگی کے لئے بہترین اداکارہ کا آسکر اعزاز اپنے نام کیا تھا۔اس کے علاوہ گلنڈا جیکسن 1992 میں لندن کے اپنے مقامی حلقے سے لیبر ایم پی منتخب ہوئیں بعدازاں 1997 سے 1999 میں ٹونی بلیئر کی حکومت کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔ان کے لواحقین میں ان کا ایک بیٹا 54 سالہ معروف برطانوی کالم نگار ڈینیئل پیئرس جیکسن ہوجز ہے۔

Ansa Awais

Content Writer