ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور،سموگ کے تدراک سےمتعلق کیس کی سماعت،عدالت کا ایل ڈی اے کو کثیرالمنزلہ عمارت پر سبز پودے یا سولر پینل لگانے کے لئے اقدامات ہورے شہر میں تک وسیع کرنے کا حکم دےدیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی اور،سموگ کے تدراک سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی ۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز سمیت دیگر پیش ہوئے۔جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے کمال علی حیدر ایڈوکیٹ نے رپورٹ پیش کی۔
عدالت نےچھتوں پر پودے یا سولر پینل نہ لگانے والی کمرشل عمارات کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا ایل ڈی اے کو کثیرالمنزلہ عمارت پر سبز پودے یا سولر پینل لگانے کے لئے اقدامات ہورے شہر میں تک وسیع کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کے عدالتی احکامات نظر اندازکرنے پر ناراضگی کااظہار کیا۔
عدالت کا اآئندہ سماعت ہر ڈی جی ہی ایچ ٙ اے کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت کا سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو ماحولیاتی تجزیہ خصوصی ٹیم سے کروانے کا بھی حکم دیا۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے پولی تھن بیگز ،، پراہیویٹ سکولز کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی سمیت دیگر امور بارے رپورٹ پیش کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔