ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں اگلے ماہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں اگلے ماہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں جولائی کے وسط سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

سیکرٹری صحت محمد عثمان کے مطابق  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر انسداد پولیو مہم عارضی طور پر معطل تھی تاہم پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایس او پیز کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔اب قلیل مدتی اور طویل مدتی جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب دیا ہے، مہم کے آغاز سے قبل پولیو  ورکرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ 


ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کو زیادہ دیر بند رکھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے،  یہ مہم ہماری نسل کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں انسداد پولیو مہم روک دی گئی تھی  جس کے باعث پولیو کے کیس بڑھنے شروع ہوگئے تھے۔اقوام متحدہ کی انسداد پولیو مہم کے انچارج بل گیٹس نے  وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون کرکے پولیو کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

یاد رہے کورونا وائرس خوفناک صورت اختیار کر گیا، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 اموات ہوئیں جبکہ 934 نئے کیسز سامنے آگئے، 93 روز کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 380 اور کیسز کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کر گئی۔شہر کے ہسپتالوں میں شدید علیل مریضوں کی تعداد بڑھ گئی، 330 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز میں داخل، 130 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 718 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 330 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں اور 130 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 1537نئے کیس سامنے آئے اور 62 اموات کی تصدیق کی گئی ہے، پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 1031 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز کی مجموعی تعداد 54,138 ہو گئی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer