ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی سرکار پبلک سیکٹر کمپنیوں پر مہربان ہوگئی

تبدیلی سرکار پبلک سیکٹر کمپنیوں پر مہربان ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) سابق دور حکومت میں پبلک سیکٹر کمپنیوں کے خلاف وا ویلا کرنے والی حکومت خود بھی کمپنیوں پر مہربان ہوگئی، پبلک سیکٹرز کمپنیوں میں کرپشن کے باوجود سپلیمنٹری گرانٹ کے نام پر27 ارب 69 کروڑ 54لاکھ روپے اضافی دیئے گئے۔

 سابق دور حکومت میں پبلک سیکٹر کمپنیوں کے خلاف موجودہ حکومت نے خوب تنقید کی، لیکن اب 2019-20ء کے بجٹ  میں جاری کردہ سپلیمنٹری گرانٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے پبلک سیکٹرز کمپنیوں میں کرپشن کے باوجود سرکاری کمپنیوں پر27 ارب 69 کروڑ 54 لاکھ نچھاور کردیئے۔قائداعظم تھرمل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو 3 ارب 17 کروڑ روپے اضافی جاری ہوئے۔

بجٹ دستاویزات کےمطابق لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کوایک ارب 93 کروڑ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو29 کروڑ 36 لاکھ روپے، اربن یونٹ کمپنی کو 29 کروڑ 30 لاکھ، پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ کمپنی کو 6 ارب اور میونسپلیٹیز کو 8 ارب روپے کی اضافی سپلمینٹری گرانٹ جاری کی گئی۔

ہیلتھ فسلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کو 80 کروڑ 45 لاکھ روپے اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کومختلف کوارٹرز کی مد میں 6 ارب 68 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer