(عثمان خان) جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج، مظاہرین نے مہنگائی اور نئے بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجاَ سرمنڈوا لیے۔
اقبال ٹاﺅن میں جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام مہنگائی اور بجٹ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، سر منڈوانے والے کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے حکومت سے مہنگائی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومتی وعدوں کی نفی ہے، سلمان بلوچ نے آج کے مارچ کو مہنگائی کے خاتمے کےلئے اہم قرار دے دیا۔
مظاہرین نے کہا حکومت نے مہنگائی کی حد کر دی آج مال روڈ پر ہونے والا عوامی مارچ مہنگائی کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوگا۔