(علی ساہی) ماڈل ٹاؤن میں گھر داماد نے فائرنگ کر کے عید ملنے کے لیے آنے والے پانچ رشتہ داروں کو زخمی کر کے خود موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
خبر پڑھیں۔۔۔لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے
سٹی 42 کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ جی بلاک میں نماز عید کے بعد شہزادہ حسام کے گھر انکے بھائی اور بچے ملنے آئے تو گھر داماد عادل نے رشتہ داروں سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور گالم وگلوچ کے بعد پستول سے فائرنگ کر کے تایا سسر 85 سالہ شہزادہ حاکم، انکے دو بیٹے شہزادہ عمر، شہزادہ رضوان جوکہ محکمہ تعلیم میں اعلیٰ افسر ہیں۔ پوتا شہریار اور سمدھی آغا ناصر کو زخمی کردیا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ سراج الحق کا دو ٹوک اعلان
گھر کے ملازم کا کہنا ہے کہ وہ کوارٹر میں موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز سن کر باہر آئے تو زخمی باہر گرے ہوئے تھے جبکہ ملزم عادل موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
خبر پڑھیئے۔۔۔۔امریکی قونصل جنرل کا عید الفطر پر پاکستانی قوم کے نام تہنیتی پیغام
ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔