ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کر دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف 

Prime Minister Shahbaz Sharif talks in the Agriculture Loans Scheme ceremony in Lahore, City42
کیپشن: گورنرہاؤس میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کےلیے آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ایک اینٹ نہیں لگائی لیکن اینٹ سے اینٹ بجائی۔ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کر دیا ہے۔
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: وزیرِ اعظم شہباز شریف نےکہاہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام ہمارے لیے حلوہ نہیں بلکہ چیلنج ہےڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں، روپے کی قدر میں استحکام کا ریلیف عوام کو دیا جا رہا ہے۔ 

گورنر ہاؤس میں منعقدہ انہوں یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کر دیا گیا ہے، چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے تمام سازشوں کو نیست و نابود کر دیا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کی قسمت کے لیے یکسو ہو جائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا، بی آر ٹی، مالم جبہ، چینی اسکینڈل اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی آپ عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگر موقع دیا تو وعدہ ہے کہ پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کی طرف لے کر جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک بھی سفارش پر اگر کسی کو لیپ ٹاپ ملا تو قوم سے معافی مانگوں گا، ہر وقت قوم کو دھوکا دینے اور الزامات لگانے سے بڑی ملک دشمنی ہو ہی نہیں سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام حقائق کی بنیاد پر انتخابات میں ووٹ دیں، عوام ووٹ دیتے وقت گزشتہ 4 سال کی تباہی کو نظر میں رکھیں، انتخابات میں عوام جو بھی فیصلہ کریں گے، من و عن قبول کریں گے، میٹرو لاہور 30 ارب روہے میں 11 ماہ میں بنا تھا۔
گورنرہاؤس میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کےلیے آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اس اسکیم میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے

وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف نے کہا  کہ اگرنواز شریف کو موقع دیا تو  وہ اور  پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جس کو بھی  عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ  پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے۔

 گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  وزیر اعظم  شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ 4  سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے جو کیا وہ احتساب نہیں تھا بلکہ انتقام تھا، آپ نے اپنی اہلیہ کا کیوں تحفظ کیا، آپ نے مالم جبہ کیس کے ملزمان کو کلین چٹ کیوں دی؟ وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ایک اینٹ نہیں لگائی لیکن اینٹ سے اینٹ بجائی۔ 

انہوں نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عوام نے جو فیصلہ دیا ہم اسے قبول کریں گے،معیشت پر جرات مندانہ فیصلے کیے تو معاشی ترقی قدم چومےگی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف  کا  مزید کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کردیا گیا، چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نےتمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے،وزیرخزانہ نےکل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے،معیشت جراتمندانہ فیصلےکیےتومعاشی ترقی قدم چومےگی،4سالہ دورمیں جوتباہی بربادی ہوئی اس کوسامنےرکھیں،اربوں کےاسکینڈل چارسالوں کےدوران ہوئے،انہی حقائق پرعوام نےفیصلہ کرناہے،عوام نےجوفیصلہ دیااس کوقبول کریں گے،ایک بھی سفارش پرکسی کولیپ ٹاپ ملاتوقوم سےمعافی مانگوں گا۔