ویب ڈیسک:عید کے بعد انٹر بینک میں ڈالر مزید تگڑا اور روپیہ کمزور ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 4 پیسے مہنگا ہوگیا۔ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 207 روپے س 91 پیسے سے بڑھ کر210 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔عید تعطیلات کے بعد درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی گئی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔تجارتی خسارہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے پریشر دیکھا گیا۔
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 211روپے کا ہوگیا ۔ ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ ایک روپے سستا ہو کر 250 روپے کا ہوگیا جبکہ امارتی درہم 40 پیسے مہنگا ہوکر 57 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے مہنگا ہو کر 55 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا.