ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مون سون کے انتظامات کے لئے لاہور کو کتنا  فنڈز جاری ہوا ؟

مون سون
کیپشن: مون سون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ خزانہ نے مون سون کے انتظامات کے لئے مختلف شہروں کو فنڈز جاری کر دئیے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے مون سون کے انتظامات کے لئے   فیصل آباد کو پانچ کروڑ روپے گوجرانوالہ کو تین کروڑ روپے ،راولپنڈی کو تین کروڑ روپے جبکہ لاہور کو بیالیس کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں ۔محکمہ خزانہ نے ضلعی انتظامیہ کو فوری مون سون انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی  ہے کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر  ضروری ہیں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔  شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ صفائی کا خیال رکھ کر ہی ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔