حافظ شہباز:آئندہ ماہ شیڈول ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ کےگروپس کا اعلان۔ مقابلے 19اگست سے شروع ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پی ایچ ایف اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان ہاکی ٹیم کو پول بی میں رکھا گیا ہے۔ اس پول کی دیگر ٹیموں میں ملائشیا، عمان، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور میزبان انڈونیشیا شامل ہیں۔ پول اے میں بھارت، کوریا، جاپان، سری لنکا اور ہانک کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:قومی کھیل پر زوال، کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 20اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ایونٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں کی فاتح ٹیم اولمپک 2020کے لئے براہ راست کوالیفائی کر لے گی۔