سٹی42: پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ملزمان پولیس کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے۔
دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی سے گھر جا رہے تھے ۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال میں ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے