ججوں کی کردار کشی میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی بن گئی

Defamation campaign against the judges, Pakistan social media defaming campaign, Joint Investigation Committee, JIT, FIA, Federal Investigation Agency, Intelligence Bureau, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے وفاقی حکومت نے کردار کشی کے مہم چلانے والوں کی سرکوبی کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔

ججوں کے خلاف کردار کشی مہم کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ ایف آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہو ں گے ۔ یہ ٹیم ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کر ے گی.

6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی 

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کمیٹی کے کنوئنئیر ہونگے۔ کمیٹی میں گریڈ 20 کے آئی بی اور آئی ایس آئی کا رکن بھی شامل ہوگا۔ کمیٹی میں اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی بھی شامل ہیں۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔

یہ کمیٹی ججوں اور عدلیہ کے متعلق پوسٹ کئے جانے اور پھیلائے جانے والے مواد کی سکیننگ کر کے ایسے واد کو پوسٹ کرنے اور پھیلانے کی مہم میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ کمیٹی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی۔

ججوں کی کردار کشی کی مہم کی جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی 15 روز میں وزارت داخلہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے  گی۔ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر بطور کمیٹی سیکرٹریٹ استعمال ہوسکے گا۔