8 فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا، مریم نواز

8 فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا، مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ8 فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا، اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔ 

مریم نواز نے گجومتہ میں خطاب کے دوران کہا کہ گجومتہ والوں آپ کا بہت شکریہ کہتی ہوں آپ نے بھرپور استقبال کیا، آپ نے میرا چناؤ کیا جس پر آپ کی شکر گزار ہوں، فیروز پور روڈ پر کہیں سپیڈو بس تو کہیں اورنج ٹرین نظر آ رہی ہے سب نوازشریف کی خدمت کے نشان ہیں، لاہور کو بتانا چاہتی ہوں مسلم لیگ ن نے خدمت کے جو ریکارڈ قائم کئے جب گھس پیٹھیے آئے تو خدمت کے نشان وہیں ہیں، اورنج لائن کو کئی سال ثاقب نثار نے روک کر رکھا۔ پی ٹی آئی دور میں کوڑا اٹھانے والا نہیں تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  گھس پیٹیوں کو آٹھ فروری کو اٹھا کر لاہور سے باہر پھینکنا ہے۔ 8 فروری کو لاہور میں صرف شیر دھاڑے گا، اقتدار میں آکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔ پیشگی مبارکباد دیتی ہوں نہ صرف شیر بلکہ خدمت بھی واپس آئے گی، جتنی تیزی سے شیر پر ٹھپے لگیں گے اتنی زیادہ ترقی آئی گی۔ وعدہ کرتی ہوں شیر کو فتح یاب کرواؤ خدمت میں دن رات ایک کروں گی۔

 دریں اثناء مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے حلقے  پی پی 159کا دورہ کیا, مریم نواز کے ہمراہ لیگی رہنما رانا مبشر اورعظمی بخاری سمیت دیگر اہم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔

مریم نواز پی پی 159 کے حلقہ کا مختلف مقامات پر پڑاؤ کریں گی،گجومتہ کیمپ پہنچنے پر مریم نواز کی گاڑی پر کارکنوں کی جانب سے گل پاشی کی گئی۔

 دوسری جانب قائدن لیگ میاں نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، صدرنیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نوازشریف کو مبارکباد دی، نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے نوازشریف کے ویژن اور کاوشوں کو بھی سراہاگیا ۔

 قائدین نے پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،اس موقع پر شہبازشریف ،جعفر خان مندوخیل، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب اوردیگرموجودتھے۔

 علاوہ ازیں نواز شریف نے کہا ہےکہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا،سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی کی معاشی ٹیم نے مشاورت کی جس میں پارٹی قائد کو پارٹی منشور میں معیشت سےمتعلق کیےگئے وعدوں پربریفنگ دی گئی۔
ذرائع کےمطابق معاشی ٹیم سے مشاورت میں نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اِظہار کیا جبکہ اس دوران معاشی ٹیم نے بتایا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز سے نوجوانوں کیلئے فوری طور پر لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں،نواز شریف نے معاشی ٹیم کو مختلف اہداف دے کر مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کردیں۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔