ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گینڈے کی تنہائی نے چڑیا گھر کے عملے کو مشکل میں ڈال دیا

Rhinoceros in Lahore Zoo
کیپشن: Rhinoceros
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: انسان تو  انسان جانوروں کو بھی زندگی گزارنے کیلئے ہمسفر کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی کے اچھے برے لمحات بانٹتا ہے لیکن لاہور چڑیا گھر میں رہنے والا گینڈا کئی سال تنہا رہنے سے بیمار پڑگیا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گینڈے نے کھانا پینا کم کردیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ گینڈا کی عمر 23 سال ہے جبکہ کئی سالوں سے تنہا ہے۔ گینڈا سست ہے اور روٹین کی خوراک نہیں لے رہا۔ گینڈے کی پیرنگ کے لیے نیا جاندار خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ گینڈے کے ابتدائی طبی معائنے کیے جا چکے ہیں، جس سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا میٹابولزم سست ہے۔