نئے ٹیلنٹ کیلئے چیمپئن شپ کرارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس

نئے ٹیلنٹ کیلئے چیمپئن شپ کرارہے ہیں، ڈی جی سپورٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ہاکی کے فروغ اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کرارہے ہیں، چیمئپن شپ 23 جنوری سے شروع ہوگی اور اختتامی تقریب 5  فروری کو ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ  تمام مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوں گے جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کرنے والے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کے دوران کہی، وفد میں سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید شامل تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان نے ہاکی میں شاندار فتوحات حاصل کی ہیں، پاکستان نے اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتے اور ورلڈ چیمپئن بھی رہا، ماضی کا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے ہاکی کے فروغ اور ترقی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، چیمپئن شپ کے انعقاد سے ہاکی کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب کے شکرگزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہاکی کے فروغ کے لئے ڈی جی سپورٹس پنجاب کی خدمات قابل تحسین ہیں، وفد نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer