در نایاب: ایل ڈی اے کا چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن، چاردیواریاں، زیر تعمیر سڑکیں و دیگر انفراسٹرکچر مسمار کردیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز کے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی ضلع شیخوپورہ میں واقع چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کیخلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔
آپریشن کے دوران المکرم گارڈن، الوہاب گارڈن، سیٹلائٹ ٹاﺅن اور سٹی اسٹیٹ کی زیر تعمیرسڑکیں،سیوریج سسٹم، چار د یواریاں، گرین بیلٹس، دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کیا گیا۔