ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن:گھر سےماں اور2 بچوں کی لاشیں برآمد، پولیس نے تفتیش شروع کردی

گرین ٹاؤن:گھر سےماں اور2 بچوں کی لاشیں برآمد، پولیس نے تفتیش شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی):لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھر سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں برآمد، پولیس نے خاتون کے شوہرکو حراست میں لے کر قتل اور خود کشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ۔

پولیس نے  ماں اور  بچوں کی زہر کھا کر خودکشی یا قتل کے حوالے سے  تفتیش شروع کر دی ۔ تفتیش کے مطابقعثمان نامی شہری کی دوسری بیوی تھی جس کو عثمان نے جیواپارک میں کرائے پر گھر لے کر رکھا ہوا تھا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق عثمان نے بتایا کہ دو روز قبل وہ اپنی بیوی اوربچوں کے ساتھ کھاناکھانے کے بعد انکو گھرمیں چھوڑ گیا تھا،جس کے بعد فون کیا توعائشہ نے فون اٹینڈ نہیں کیا، گھر کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو اسکی بیوی اور بچوں کی لاشیں کمرے میں پڑی تھیں ، ایس پی انویسٹی گیشن عادل میمن کا کہنا ہےاہل خانہ کچھ عرصہ قبل کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل عثمان بیوی بچوں کے ساتھ یہاں شفٹ ہوا تھا، آج عثمان نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو گھر کے اندرعائشہ اوراسکے دونوں کمسن بچے مردہ حالت میں موجود تھے۔پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی ماں اور بچوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئیں، پولیس نے تفتیش کے لئے گھر کے سربراہ عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔