سراج الحق نے رواں ماہ کو احتجاج کا مہینہ قرار دے دیا

سراج الحق نے رواں ماہ کو احتجاج کا مہینہ قرار دے دیا
کیپشن: City42 - Siraj-ul-Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیر اکرم) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے رواں ماہ کو احتجاج کا مہینہ قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ طاہر القادری کے احتجاج میں جماعت اسلامی کا وفد بھی شامل ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس شوری کا اجلاس اٹھارہ جنوری سے شروع کیا جائے گا۔ جس میں 2018 کے الیکشن کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت پر موجودہ حکمران قابض ہیں، ملک میں بے رحمانہ احتساب کی ضرورت ہے۔

قصور میں ہونے والے سانحے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ خلاف قانون ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے آئندہ الیکشن جیت کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں