(ویب ڈیسک)محکمہ مال چکوال میں ایک بڑا آپریشن ، نائب تحصیلدار ،4 گرداور اور 8 پٹواریوں کو معطل کردیا گیا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق معطل ہونے والوں میں نائب تحصیلدار سردار نجف حمیدخان، سرفراز حسین گرداور،خضرحیات گرداور،مختار حسین گرداور،محمد علی نکا گرد،محمد صفدر پٹواری، ممتاز حسین پٹواری،عابد عباس پٹواری،آصف محمد خان پٹواری،وقار علی پٹواری،احمد نواز پٹواری،محمد علی اور مشتاق احمد پٹواری شامل ہیں۔
سردار نجف حمید خان حساس ادارے کے سابق چیف جنرل(ر) فیض حمید کے بھائی ہیں،ذرائع کے مطابق معطل ہونے والے اہلکاروں کے خلاف اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔
نجف حمید خان کون ہیں؟
معطل کیے جانیوالے نجف حمید خان جنرل (ر)فیض حمید کے بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر اور سرگرم رہنما بھی ہیں ۔دوران ملازمت ہی پی ٹی آئی کیلئے جلسے ،ریلیوں کا اہتمام کرتے رہے،انتخابات کے دوران الیکشن مہم میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔