ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مریم نواز کا ردعمل

عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مریم نواز کا ردعمل
کیپشن: maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران کا عدالت میں قانون کے سامنے پیش نہ ہونا اس ملک کے نظام عدل و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’طاقتور کو قانون کے نیچے لاؤں گا‘ کی بڑھکیں لگانے والا اس ملک کی عدلیہ کو منہ چڑا رہا ہے، سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے انہیں پیش ہونے کے لیے دوبارہ مزید مہلت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں ساڑھے 12 بجے دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو ایسوسی ایٹ وکیل نے استدعا کی کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق ہدایات لے کر آ رہے ہیں، مزید کچھ وقت دے دیں۔

سماعت آج تیسری مرتبہ 2 بجے دن شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل اظہر صدیق اور معالج ڈاکٹر فیصل سلطان عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میں موجودہ درخواستِ ضمانت واپس لینا چاہتا ہوں۔

جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ سماعت 4 بجے دوبارہ کرتے ہیں، اس معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ابھی ایک مسئلہ ہے، درخواست، حلف نامے اور آپ کے وکالت نامے پر عمران خان کے دستخط مختلف ہیں، دستخط کیسے مختلف ہو گئے؟وکیل اظہر صدیق نے استدعا کی کہ مجھے وقت دیں، دیکھ لیتا ہوں۔