(سٹی42)معروف اداکارہ ماہرہ خان پی ایس ایل سکس کا حصہ بن گئیں، اداکارہ کو تیسری بار پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں، ماہرہ خان اس سے قبل پی ایس ایل تھری اور فور میں بھی زلمی کی ایمبیسڈر تھیں، پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے ماہرہ خان کو دوبارہ پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔
ذراءع ابلاغ کے مطابق ماہرہ خان پشاور زلمی کو پی ایس ایل سیزن 6 میں سپورٹ کریں گی۔وہ پاکستان سپر لیگ کے ہر ایڈٰیشن میں پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی ہیں، اس مرتبہ بھی انہیں زلمی کا ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں۔
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 16, 2021