سیشن جج لاہور نے ماتحت عملہ کے دستخط سے عبوری احکامات جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا

District and session judge Lahore, interim Relief, Interim Judicial order, Judicial officer, Judge, Procedural problems, Judicial,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:سیشن جج لاہور نے ماتحت عملہ کے دستخط سے عبوری احکامات جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا۔  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے تمام عدالتی عبوری احکامات پر عدالتی عملے کو دستخط کرنے سے فی الفور روکنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ 
سیشن جج نے ججوں کو مراسلہ بھجوایا ہے کہآئندہ  ہر عبوری آڈر پر جوڈیشل آ فیسر خود دستخط کرے گا اگر وہ چھٹی پر ہو گا تو ڈیوٹی جج آڈر کریں گے۔عدالتی عملہ کسی بھی قسم کے عبوری آرڈر پر دستخط نہیں کرے گا ایسا کرنا قانون کے مطابق غلط ہے۔ عملہ کے عبوری آڈر پر دستخط کرنے سے قانونی پیچدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ سیشن جج کےعلم میں لایا گیا  کہ جو بھی جوڈیشل آفیسر کوئی بھی عبوری آرڈر جاری کرتا ہے اس آرڈر کے نیچے اہلکار اپنے دستخط کر دیتا ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔ جوڈییشل آفیسر خود دستخط کرے گا تاکہ اس کو علم ہو جو آرڈر اس نے کئے وہی تحریر  کر کے جاری کئے گئےہیں۔آئندہ  کسی عبوری حکم پر کسی اہلکار نےدستخط کیےتو اس کے خلاف  قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔