ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے خلاف بڑا فیصلہ

وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے خلاف بڑا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کے خلاف  جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی بیانیے پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں حکومتی اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے اور حکومتی مؤقف کو سوشل میڈیا پر بھی اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیرعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی دور کی معاشی خامیوں کو بھی اجاگر کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer