ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز ٹیم کے مزید 5 افراد کورونا میں مبتلا

A further five members of the West Indies touring party have tested positive for COVID-19
کیپشن: A further five members of the West Indies touring party have tested positive for COVID-19
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ میں شامل 3 کھلاڑیوں سمیت مزید 5 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق 3 کھلاڑی اور2 سپورٹ ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مہمان ٹیم کے اسکواڈ میں سے 6 افراد اب تک کورونا کی وجہ سے ٹور سے باہر ہوچکے ہیں۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ نئے 3 کرکٹرز میں شائے ہوپس، عقیل حسین، جسٹن گریوز شامل ہیں، یہ تینوں کرکٹرز پاکستان کے خلاف باقی میچز نہیں کھیلیں گے ۔ مہمان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل یہ پانچوں ارکان آئسولیشن میں ہیں۔