ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی انوکھی منطق، وکلاء پر 12 کروڑ نچھاور کر دیئے

پنجاب حکومت کی انوکھی منطق، وکلاء پر 12 کروڑ نچھاور کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نے بپھرے ہوئےوکلا کو مطمئن کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دینےکی منظوری دے دی۔ کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نےمحکمہ خزانہ کو فنڈز کےاجرا کے لیے احکامات جاری کردیئے۔
محکمہ قانون نےوکلا کےلیےبیس کروڑ روپےکی گرانٹ جاری کرنے کے لیے سمری ایک ماہ قبل وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی تھی۔ جس پر حکومت نےتحفظات کا اظہار کیا اور معاملہ کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو ارسال کیا۔ کمیٹی نےمحکمہ قانون کو گرانٹ کم کرنے کا کہا۔ جس پربارہ کروڑ روپےکی گرانٹ پر اتفاق ہوا۔ کمیٹی نےمنظوری کے بعد منٹس آف میٹنگ کی منظوری دیتے ہوئےفوری طور پر بار ایسوسی ایشن کے لیے فنڈز کے اجرا کا حکم دیا ہے۔
پنجاب کونسل کےلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کےاجرا کی منظوری دی گئی۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےلئےمجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی۔ لاہور،راولپنڈی، ملتان اوربہالپورکےلیے پچیس پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ منظورکی۔ ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کےنو ہیڈ کوارٹر کےلیےدو کروڑ پچیس لاکھ روپے،تحصیل بار ایسوسی ایشن کے لیے چار کروڑ پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ اور صوبہ میں ستائیس ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن کے لیےچار کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer