شہر کی تین اہم تعمیراتی سکیموں پرکام شروع کرنےکا فیصلہ

شہر کی تین اہم تعمیراتی سکیموں پرکام شروع کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے نے تین اہم تعمیراتی سکیموں پرکام شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا،ڈی جی ایل ڈی اے کی سربراہی میں ڈویلپمنٹ ورک سب کمیٹی نے ہربنس پورہ سےجلو تک لاہور کینال کی تعمیر و بحالی کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ سےجلو تک دو طرفہ لاہور کینال کی تعمیرو بحالی کی جائےگی،چار اعشاریہ سات کلومیٹرلاہور کینال کی تعمیرو بحالی پرآٹھ کروڑ کاتخمینہ لگایا گیا ہے،امیرچوک سےانجینئرٹاؤن روڈ کی تعمیروبحالی کا بھی ٹینڈر جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،اس پرگیارہ کروڑ سےزائد لاگت آئےگی۔

سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی سکیم امیرچوک روڈ کی تعمیر و بحالی منصوبےکی منظوری کمشنرلاہور کی سربراہی میں ڈویژنل کمیٹی بھی دےچکی ہے، بحریہ ٹاؤن سےسندر تک لاہورکینال کےساتھ ساڑھے پانچ کلومیٹرروڈ کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئی ہے۔

سندر سے مانگا تک لاہور کینال کےساتھ نوکلومیٹر روڈ کی تعمیر و بحالی بھی ہوگی، ایل ڈی اے کی جانب سے تینوں سکیموں کی پری کوالیفکیشن طلب کی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer