پولیس کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کیلئے 83 سالہ پرانے قوانین تبدیل

 پولیس کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کیلئے 83 سالہ پرانے قوانین تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ): پولیس کو جدید تقاضوں پر استوار کرنے کیلئے 1861 پولیس ایکٹ کے تحت 1934 میں بننے والے قوانین تبدیل کر کے پولیس رولز 2017 تیار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ایکٹ 2002 کے تحت ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی احمد اسحاق جہانگیر نے پولیس رولز 2017 کا آخری والیم بھی تیار کر لیا۔ پہلے 3 والیم 2 ماہ قبل آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے حکومت کو بھجوائے گئے تھے۔ والیم فور منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق والیم فور 9 چیپٹرز پر مشتمل ہے۔ جس میں آرگنائزیشن، ویلفیئر، لاجسٹک، اکاؤنٹس، ٹریفک برانچ، بھرتی، ریٹائرمنٹ، آرمز، ٹیلی کمیونیکیشن اور خصوصی یونٹس کے قوانین شامل کیے گئے ہیں۔ پہلے 3 والیمز 8 آٹھ چیپٹرز پر مشتمل تھے۔

ڈی آئی جی احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ نئے رولز جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں پہلی دفعہ فرنٹ ڈیسک، آئی ٹی پراجیکٹ شامل کیے گئے ہیں۔ فنانس کے معاملات کو پیپرا رولز کے مطابق ڈھالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھرتی اور پروموشن کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔ پہلے والیمز پر مختلف قسم کے اعتراضات لگائے تھے، جن کو دور کر دیا گیا۔ ایک سال کے اندر تمام رولز تیار کیے گئے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں